اسلام آباد (ش ح ط) پاک فوج نے باجوڑ سپورٹس کمپلیکس کے قریب ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے قبائلی ضلع میں دہشتگردی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق جمعہ کے شام
خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کے علاقہ شنڈئی موڑ میں باجوڑ سپورٹس کمپلکس کے قریب خفیہ اداروں کی اطلاع پر پاک فوج نے بڑی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کرکے گاڑی سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرکے علاقہ کو بڑی تباہی سے بچالیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بارودی مواد کو تخریب کاری کی غرض سے ہیڈکوارٹر خار لایا جارہا تھا۔
سکیورٹی فورسز نے گاڑی کو اپنے قبضہ میں لے لیا اور ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔