دبئی ( ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ترقی کی بنیاد صرف بہتر طرز حکمرانی ہے اور حکومت شفاف ہوئی تو ملک تیزی سے ترقی کرے گا۔
دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ اسلامی دنیا میں بھی اس طرح کی کانفرنس ہورہی ہے، 60 کی دہائی میں پاکستان تیزی سے ترقی کررہا تھا اور یو اے ای کی ایئرلائن کو پی آئی اے نے معاونت فراہم کی لیکن بدقسمتی سے پاکستان ترقی کی رفتار برقرار نہیں رکھ سکا۔
My motivation to join politics after playing cricket was the confidence that we could compete the world & building a cancer hospital on charity showed the passion & generosity of our people.
Successful countries have accountability & meritocracy – @ImranKhanPTI#WorldGovSummit pic.twitter.com/HdcTaWE0Gw— PTI (@PTIofficial) February 10, 2019
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے شرکاء کو بتانا چاہتا ہوں کہ کرکٹ سے سیاست میں کیسے آیا، یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ میں پاکستان کے لیے کیا چاہتا ہوں، میری والدہ کا انتقال کینسر کے باعث ہوا تو احساس ہوا پاکستان میں کینسرکا کوئی اسپتال نہیں، کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اسپتال بنانے پرتوجہ دی جب کہ ہم خیرات میں بہت آگے اور ٹیکس دینے میں بہت پیچھے ہیں۔
My vision for Pakistan is a country based on principles of State of Madina made by our Prophet Muhammad(PBUH). It was a welfare state taking responsibility of the weak with an emphasis on justice, humanity, seeking knowledge and minorities rights. – @ImranKhanPTI#WorldGovSummit pic.twitter.com/RLvB8Io5wS
— PTI (@PTIofficial) February 10, 2019
عمران خان نے کہا کہ جب لوگ اتنے اچھے ہیں توٹیکس کیوں اد انہیں کرتے کیوں کہ ماضی میں ٹیکس حکمرانوں کی عیاشیوں پرخرچ ہوتے رہے اور اسی لیے لوگ ماضی کی حکومتوں پراعتماد نہیں کرتے تھے اور ٹیکس نہیں دیتے تھے ، کرپشن سے ٹیکس کا پیسا چوری ہوتا ہے اس لیے اصلاحات مشکل ہیں مگر ضروری ہیں۔
You only lose when you give up. We are committed to decrease deficits, encourage wealth creation,invest in climate change,promote tourism through open visa regime.
Pakistan is on the upswing, this is the time to come to Pakistan, don’t miss the boat- @ImranKhanPTI#WorldGovSummit pic.twitter.com/hB5JUZyHtH— PTI (@PTIofficial) February 10, 2019
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترقی کی بنیاد صرف بہتر طرز حکمرانی ہے، حکومت شفاف ہوئی تو ملک تیزی سے ترقی کرے گا، معاشی اصلاحات سے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں لہذا دیگر سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا یہ موقع ضائع نہ کریں اور پاکستان میں سیاحت کے سب سے زیادہ مواقع ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے پاکستان سے تعاون کو سراہتے ہیں اور ہم مالیاتی خسارہ کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔