پشاور میں فائرنگ سے پولیس اہلکار فرمان اللہ شہید

اسلام آباد (ش ح ط) خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہل کار شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پشتہ خرہ کے علاقے شہید آباد میں پولیس اہلکار فرمان اللہ کو نشانہ بنایا گیا۔

شہید اہلکار سپیشل پولیس فورس میں تعینات تھا۔

واقعے کے اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔

حملہ آور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں