اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے یہ اہم کارروائی شہر قائد کے علاقے یونیورسٹی روڈ کے قریب عمل میں آئی، سیکیورٹی فورسز نے نجیب اللہ اور محید نامی کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔
سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں سے موبائل فونز، اسلحہ، 2 عدد دستی بم، بارودی سامان اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتار دہشتگرد شہر قائد میں بڑی تباہ کا سبب بن سکتے تھے۔
دہشت گردوں کے خلاف دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ جبکہ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔