ڈی آئی خان (سید توقیر زیدی) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دشت گرد پھر سر اُٹھانے لگے، درابن روڈ کھتی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرودں کا راکٹوں سے حملہ،
ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن روڈ کھتی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرودں نے رات کی تاریکی میں حملہ کر دیا۔ دشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور راکٹ لانچر داغے۔ تاہم دشت گردوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر تین راکٹ اور 5 ہینڈ گرینڈ پھینکے جس میں سے تین ہینڈ گرینڈ پھٹے جبکہ دو نہ پھٹ سکے جس میں سے ایک کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج عنایت اللہ ٹائیگر نے قبضہ میں لیا جبکہ ایک گرنیڈ کو خطرناک ہونے پر ضائع کیا۔
دہشت گردوں نے 5 کلو کی ریمورٹ آئی ڈی بھی نصب کی جسے بعدازاں ناکارہ بنا دیا گیا۔ پولیس جوانوں نے مستعدی سے حملے کا بھرپور جواب دیا۔ تاہم دہشت گردوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کی جانب سے بروقت بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق چیک پوسٹ پر 5 سے 6 دہشت گرد نے حملہ کیا جو کہ موٹرسائیکلوں پر آئے تھے۔
واقعہ کے بعد علاقہ کی سیکورٹی سخت کر دی گئی اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔