پشاور (ڈیلی اردو) پختون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم ) کے سربراہ منظور پشتین کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے گذشتہ شب پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کو پشاور کے علاقے شاہین ٹاون سے گرفتار کیا تھا جنھیں آج صبح عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے منظور پشین کا 14 روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا، ذرائع کے مطابق منظور پشین کو ڈی آئی خان جیل منتقل کیا جارہا ہے۔
پولیس کے مطابق منظور پشتین نے 18 جنوری کو ڈی آئی خان میں ایک جلسے کے دوران ریاست کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اور وہ ڈی آئی خان پولیس کو مطلوب تھے۔
ذرائع کے مطابق منظور پشین کے ہمراہ گرفتار پی ٹی ایم کے دیگر رہنماوں کو کرایہ داری ایکٹ پر عمل درآمد نہ کرنے کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ منظور پشتین کے خلاف تھانا سٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں 21 جنوری کو ایف آئی درج کی گئی تھی۔