اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک علاقے تتور روڈ پر کانٹر ٹیررازم ڈیمارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع ٹانک میں دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اول بھٹنی اور جہانزیب بھٹنی کے نام سے ہوئی۔ اول خان کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان بھٹنی گروپ کا سرغنہ تھا۔ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے ملزم کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔
دہشت گردوں کے قبضے سے دو عدد کلاشنکوف اور تین عدد ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے درمیان ٹانک کے علاقے تتور روڈ پر مقابلہ ہوا۔ مقابلے کے بعد سی ٹی ڈی نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔