پشین: سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین میں کانٹر ٹیررازم ڈیمارٹمنٹ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو پشین کے علاقے سرخاب کے قریب افغان مہاجر کیمپ میں کانٹر ٹیررازم ڈیمارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشترکہ سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ جبکہ ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔

سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا جبکہ نعشوں اور زخمی کو کوئٹہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں