لاہور (اے ڈی شہزاد) لاہور میں بھی پرائیویٹ حج ٹوور آپریٹرز نے عازمین حج کو سستے حج پیکج کی پیش کش کر دی ہے۔
آل پاکستان حج فورم ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت کے مقابلے میں عازمین کو تین لاکھ 75ہزار روپے کا حج پیکج دے رہے ہیں۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر حکومت تمام پرائیویٹ حج ٹوور آپریٹرز کو مساوی کوٹہ دیتی ہے تو حج اخراجات میں اور بھی نمایاں کمی آ سکتی ہے۔