کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع خضدار میں لیویز فورس کی موبائل وین پر ایک شخص نے فائرنگ کردی، لیویز اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا۔
لیویز کی موبائل ٹیم معمول کی گشت پر خضدار کے علاقے صالح آباد سے گزر رہی تھی اس دوران ایک مشکوک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔
مشکوک شخص نے لیویز فورسز پر فائرنگ کر دی، جس پر لیویز اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کرکے مشکوک شخص کو ہلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت مجیب الرحمان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ اس کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔