تہران (ڈیلی اردو/ارنا) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے نام سے چلنے والے ٹوئٹر اکاونٹ نے مسئلہ فلسطین اور صدی کی ڈیل سے متعلق اسلامی انقلاب کے مطابق لکھا ہے کہ صدی کی ڈیل ہرگز پوری نہیں ہوگی اور مسلم ریاستیں کبھی اسے کامیاب ہونے کی اجازت نہیں دیں گی۔
تفصیلات کے مطابق قائد اسلامی انقلاب و ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے نام سے چلنے والے ٹوئٹر اکاونٹ نے 16 جولائی 2018ء کو مسئلہ فلسطین اور صدی کی ڈیل سے متعلق ایرانی سپریم لیڈر کے اظہارات کے کچھ حصے کو دوبارہ نشر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فلسطین کیخلاف امریکی حکام کے خصمانہ اقدمات کے باوجود پھر بھی اللہ رب العزت کی مدد سے صدی کی ڈیل کامیاب نہیں ہوگی۔
انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا غیر منقسم دارالحکومت رکھنے کے فیصلے کو غلط اور بے جا فیصلہ قرار دے دیا۔
To the dismay of US politicians, the satanic, evil US policy about Palestine —the so-called #DealOfTheCentury— will never bear fruit, by the grace of God.
About the Jewishization of #alQuds and saying it should be in the hands of the Jews, they’re talking foolishly & unwisely. /1— Khamenei.ir (@khamenei_ir) January 29, 2020
The issue of #Palestine will never be forgotten. The Palestinian nation and all Muslim nations will definitely stand up to them and not allow the so-called #DealOfCentury to be realized. /2
7/16/2018— Khamenei.ir (@khamenei_ir) January 29, 2020
اس کے علاوہ ایک اور ٹوئٹر پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر کے اظہارات کو دوبارہ شائع کرتے ہوئے کہا ہے مسئلہ فلسطین ایک ناقابل فراموش مسئلہ ہے اور فلسطینی قوم سیمت تمام مسلمان قومیں صدی کی ڈیل کے عدم نفاذ کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ناجائر صہیونی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس میں مشرق وسطٰی میں قیام امن کے لیے اپنا منصوبہ پیش کیا۔
وائٹ ہاوس میں منعقدہ اس تقریب میں فلسطین کے کسی نمائندے کو مدعو ہی نہیں کیا گیا جب کہ تقریب میں عمان، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے سفیروں نے شرکت کی۔
اس حوالے سے اقوام متحدہ کا کہناہے کہ اسرائیل فلسطین امن کے لیے 1967 سے پہلے کی حد بندی کے ساتھ ہیں۔
امریکی صدر کی جانب سے اعلان کیے جانے والے نام نہاد امن منصوبے میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا غیر منقسم دارالحکومت رکھنے کا عہد شامل ہے جب کہ فلسطین کو مقبوضہ مشرقی یروشلم کے اندر دارالحکومت بنانے کی اجازت ہوگی۔