کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے۔
تفصیلات کے مطابق منگل کی شام کو ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں سکیورٹی فورسز نے بی ایل اے کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاررروائی کی تو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔
#Suspected hideout demolished, #PakistanI Security forces have gunned down at least #five suspected militants during #IBO conducted in #Buleda #District Turbat #Balochistan, cache of arms & ammunitions recovered.
— ???????? (@Info_Balochistn) January 29, 2020
سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں ناجد بلوچ عرف سلیم، میران بلوچ عرف داد جان، شکیل بلوچ عرف جنید، دولت بلوچ عرف باران، یوسف بلوچ عرف دودا شامل ہیں۔ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا جو قبضے میں لے لیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔