شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

راولپنڈی + میران شاہ (نمائندگان ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا جس میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 فوجی شہید ہوئے جن میں سپاہی محمد شمیم اور  سپاہی اسد خان شامل ہیں۔

نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق یہ جھڑپ اس وقت ہوئی جب ایک گھر میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی جب سیکیورٹی فورسز کے جوان اس گھر کے قریب پہنچے تو دہشتگردوں نے فائرنگ کی۔ جس میں دو جوان سپاہی محمد شمیم اور سپاہی اسد خان شہید ہو گئے ہیں جبکہ جوابی کاروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں