کابل (ڈیلی اردو ) افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو افغانستان میں اپنا دفتر کھولنے کی پیشکش کردی۔افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغان حکومت تیار ہے۔ طالبان کابل، قندھار یا ننگرہار کہیں بھی اپنا دفتر کھول سکتے ہیں۔
ننگرہار میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پائیدار امن واپس آئے گا اس کیلئے اپنی جان قربان کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔
افغان صدر اشرف غنی کی پیشکش پر طالبان قطر دفتر کے ترجمان کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ جس میں ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان صدر کی پیشکش امن کیلئے جاری کوششوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔ ہم اپنے دوحہ کے سیاسی دفتر کیلیے عالمی برادری اوراقوام متحدہ کی حمایت چاہتے ہیں