کورونا وائرس: عالمی ادارہ صحت نے صورتحال کو ہنگامی قرار دیدیا، 213 ہلاکتیں

نیو یارک (ڈیلی اردو) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس کی ’غیر معمولی‘ وبا کو ’صحت عامہ کی ہنگامی صورت حال‘ قرار دے کر عالمی تشویش کا باعث قرار دیا ہے، جس سے اب تک چین میں 213 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈانوم نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف چین کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے حکومتوں کو ’یکجہتی کے جذبے‘ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔

اس اعلان کے فوراً بعد ہی امریکہ نے اپنے سفارت خانے کے کچھ عہدیداروں کو ملک چھوڑنے کی اجازت دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں