46 سال بعد برطانیہ یورپی یونین سے الگ ہوگیا

برسلز + لندن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) برطانیہ نے یورپی یونین کو خیر باد کہہ دیا، یورپی یونین سے علیحدگی کے موقع پر برسلز میں اہم عمارتیں برقی قمقہوں سے وشن کردی گئیں۔

ادھر بریگزٹ کے مخالفین نے رات گئے مظاہرہ کیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے موقع پر برسلز میں اہم عمارتیں برقی قمقہوں سے وشن کردی گئیں، اہم مقامات کو برطانیہ کے قومی پرچم کے رنگوں سے منور کردیا گیا ہے، مختلف مقامات پر کنسرٹس کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں گیت گا کر برطانیہ اور یورپی یونین کے 47 برس کے رشتے کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

جبکہ بریگزٹ کے مخالفین نے رات گئے لندن میں مظاہرہ کیا اور یورپی یونین کے حق میں نعرے لگائے۔

بریگزٹ کی مخالفت اور یورپی یونین کی حمایت میں لندن میں رات گئے مظاہرہ کیا گیا۔

برطانیہ میں یورپی یونین کے حامیوں نے پارلیمنٹ کے باہر مظاہرہ کیا اور یورپی یونین سے برطانیہ کے تعلق کو ملک کی معیشت اور استحکام کے لیے اہم قرار دیا۔

برٹش اراکین یورپی پارلیمنٹ نے آخری ووٹنگ سیشن مکمل کرلیا، اس طر ح 1973 سے شروع کیے گئے سفر کا 2020 کے آغاز میں اختتام شروع ہوگیا ہے، اس موقع پر کئی یورپی اراکین پارلیمنٹ کی آنکھیں نم تھیں۔

یورپی یونین سے برطانیہ کی طلاق خود برطانیہ کے لیے بھی کسی امتحان سے کم نہیں، بریگزٹ کی قیمت کے طور پر برطانیہ کی حکمراں پارٹی نے اپنے دو وزرائے اعظم کی قربانی دی اور اب اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کی علیحدگی کے خدشات کا بھی سامنا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں