صنعاء (ڈیلی اردو) یمن میں امریکا کے ایک فضائی حملے میں القاعدہ کے مقامی سربراہ قاسم الریمی سمیت متعدد جنگجو ہلاک ہوگئے۔
اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ امریکی فوج نے بغیر پائلٹ ڈرون طیارے کی مدد سے یمن کے صوبہ مآرب کی ‘وادعی عبیدہ’ کے مقام پر القاعدہ جنگجوئوں کے ایک ٹھکانے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں قاسم الریمی سمیت متعدد جنگجو ہلاک ہوگئے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ القاعدہ جنگجوئوں نے یہ ٹھکانہ ایک ہفتہ قبل کرائے پر لیا تھا۔
ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی بمباری میں جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کے رہنما قاسم الریمی ہلاک ہوگئے ہیں۔