کابل (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) افغانستان میں امریکا کے فضائی حملے میں کار سوار حزب اسلامی کے کمانڈر غلام ربانی اہلخانہ سمیت ہلاک ہوگئے ۔ امریکی فضائیہ نے صوبے قندوز کے ضلع دشت آرچی میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکی فضائیہ نے صوبے قندوز کے ضلع دشت آرچی میں ایک کار کو دھماکے سے اُڑا دیا، کار میں سوار 7 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
امریکی فضائیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ حملے میں طالبان کے 3 کمانڈر ہلاک ہوئے ہیں۔
افغان میڈیا نے دشت آرچی میں حزب اسلامی کی قیادت سے گفتگو کی جس میں قیادت نے کمانڈر غلام ربانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں کار میں موجود کمانڈر کے خاندان کے 6 افراد بھی ہلاک ہوگئے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل طالبان کے زیر تسلط صوبے غزنی میں ایک امریکی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں سی آئی اے کے چیف سمیت کئی افسران سوار تھے۔