سری نگر (ڈیلی اردو) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ جنوری میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں 21 کشمیریوں کو شہید کیا۔
اطلاعات کے مطابق مقبوضہ وادی میں پرامن مظاہرین پر بھارتی پولیس اور پیرا ملٹری عملے کی جانب سے پیلٹ، گولیوں اور آنسو گیس کے گولوں کی فائرنگ سے 14 افراد شدید زخمی ہوئے۔ زیادہ تر نوجوانوں اور حریت رہنماؤں سمیت 104 افراد کو گرفتار کیا گیا ان میں سے بیشتر کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے ظالمانہ قانون کے تحت حراست میں لیا گیا۔
گزشتہ ماہ کے دوران بھارتی فوج نے کم از کم تین خواتین کی بے حرمتی کی۔