کراچی: حساس اداروں اور اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی میں حساس اداروں اور اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں حساس اداروں اور پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے فیڈرل بی ایریا میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا۔

کارروائی کے دوران مکان سے 60 عدد دستی بم، 10 ڈیٹونیٹر، 9 مارٹر گولے، 2 خودکار بندوقیں، 48 ایس ایم جی رائفلز اور ان کے 75 میگزین کے علاوہ بڑی تعداد میں گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مکان کئی ماہ سے بند تھا، کارروائی کے دوران سیٹلائٹ فون اور پاسپورٹ بھی ملے ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں گولہ بارود اور اسلحہ جو کسی بڑی کارروائی میں استعمال کیلئے چھپائے گئے تھے تاہم کارروائی کے نتیجے میں شہر بڑی تباہی سے بچ گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں