ٹانک میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹانک پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ٹانک کے علاقے ڈبرہ میں ایک مکان پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ جبکہ باقی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، ہلاک دہشت گرد کی شناخت قدرت اللہ والد بیداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں