اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن میں 13 فلسطینی گرفتار

رام اللہ (ڈیلی اردو) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں مزید 13 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سوموار کے روز علی الصبح اسرائیلی فوج نے غرب اردن اور القدس میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔

قابض فوج نے الخلیل میں تلاشی کے دوران الخلیل کے نواحی علاقے بیت امر سے ندیم ھیثم محمود الصلیبی، قلقیلیہ سے مجدی تیتان، جمال تیتان، نابلس سے کنعان زلموط خطاطبہ، بیت فوریک سے سابق اسیر معروف نایف ابو السعود حننی، عرابہ سے نور لحلوح، مغربی رام اللہ سے عادی محمد ابو عادی، سلواد سے محمد باسم حماد، امیر دعاس،سابق اسیر مہند عبدالباسط شوابکہ۔ شمالی بیت المقدس میں قلندیا کیمپ سے ناصر ابو زیدیہ اور محمد علی مطیر کو حراست میں لیا گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں