کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں اہم طالبان کمانڈر سمیت 13 جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز نے صوبہ جوزجان میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جسکے نتیجے میں اہم طالبان کمانڈر طوفان سمیت 13 جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
حملے میں طالبان کا ٹھکانہ بھی مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
دریں اثنا بدغیس، ہرات اور غور میں 59 سے زائد طالبان نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال کر افغان امن عمل میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔