استنبول (ڈیلی اردو) ترکی شہر استنبول ائیرپورٹ پر ترکش ائیرلائن کا طیارہ حادثے کا شکار ہو کر 3 ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا، جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی میں مسافر طیارہ رن وے سے پھسل کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
A Pegasus airlines aircraft has crashed off the end of the runway at Istanbul airport #Turkey #Istanbul https://t.co/o98TuYQ5R9
— CNW (@ConflictsW) February 5, 2020
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارہ موسم کی خرابی کے سبب حادثے کا شکار ہوا جس میں عملے کے چھ ارکان سمیت 177 افراد سوار تھے۔
طیارہ رن وے سے پھسل کر 3 ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا تھا، حادثے کے بعد زیادہ تر افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت خود کو باہر نکالا۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ناک اور سر پر معمولی چوٹیں آئی ہیں تاہم سب کی جانیں خطرے سے باہر ہیں۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارہ رن وے سے پھسل کر 100 میٹر گہرائی میں جا گرا اور تین حصوں میں تقسیم ہو گیا۔ حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئے جس پر فوراََ قابو پا لیا گیا۔ مسافروں میں زیادہ تر افراد کا تعلق ترکی سے تھا جب کہ دیگر 12 ممالک سے 22 غیر ملکی بھی طیارے میں سوار تھے۔
حادثے کے بعد ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا اور بعد میں آنے والی تمام فلائیٹس کو دوسرے نزدیکی ایئرپورٹ پر اترنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تفتیش کاروں کو کی جانب سے حادثے کی تحقیقات شروع کرر دی گئی ہیں۔