راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملکی سلامتی اور سرحدوں کی صورتحال پر غور کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملکی سلامتی اور سرحدوں کی صورتحال پر غور کیا گیا، اس کے علاوہ کور کمانڈرز کانفرنس میں عسکری قیادت نے آپریشن ردالفساد کا بھی جائزہ لیا۔
Forum paid tribute to the ppl of IOJ&K braving Indian atrocities & cont siege. “Repression of Indian occupying forces can never deny Kashmiris their rt of self-determination as promised by UN resolutions. Regardless of the ordeal, their struggle is destined to succeed” COAS.(2/2) pic.twitter.com/Tof2iANg7x
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 6, 2020
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں عسکری قیادت نے کہا کہ بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات کے خطے پر منفی اثرات پڑیں گے اور ایسے بیانات خطے کے امن وامان کے لیے بھی نقصان دہ ہیں جب کہ افواج پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیارہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارتی ظلم و جبر کا بہادری سے سامنا کرنے پر کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہوگی، بھارت ظلم و جبر سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو نہیں دبا سکتا اور قابض بھارتی فوج کشمیریوں کو حق خودارادیت سے نہیں روک سکتی، کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت لے کر رہیں گے۔