مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) فلسطین کے تاریخی شہر مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فدائی حملے میں کم سے کم 15 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایک فلسطینی نے اپنی گاڑی اسرائیلی فوجیوں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 15 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 13 کے مطابق زخمی ہونے والے بعض اسرائیلی فوجیوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ بعض کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔
زخمی فوجیوں کو القدس میں قائم ھداسا عین کارم ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اسرائیلی ٹی وی چینل کے مطابق ایک گاڑی کے ڈرائیور نے سڑک پر موجود ایک فوجی کو کچل ڈالا اور خود گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔ اس کی تلاش جاری ہے۔
اسرائیلی ایمرجنسی حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات کو پونے دو بجے پیش آیا۔ ایک زخمی اہلکار کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس کی عمر 20 سال بتائی جاتی ہے۔