غزہ (ڈیلی اردو) قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر آج جمعرات کو کئی مقامات پر وحشیانہ بمباری کی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کو علی الصباح قابض فوج نے جنوبی اور شمالی غزہ میں متعدد مقامات پر فلسطینی مزاحمتی ٹھکانوں پر بمباری کی۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مشرقی رفح میں زرعی اراضی پر متعدد میزائل برسائے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
ادھر شمالی غزہ میں ساحلی پناہ گزین کیمپ کےقریب اسرائیلی فوج نے بمباری کی جس کے نتیجے میں سیورج لائن کو نقصان پہنچا۔
درایں اثناء اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ میں فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔