افغانستان: ننگرہار میں امریکی فوج پر طالبان کا بڑا حملہ، 6 امریکیوں سمیت 12 اہلکار ہلاک

کابل (ڈیلی اردو) جنوبی افغانستان میں ہفتے کے روز امریکہ کے فوجی قافلے پر طالبان نے حملہ کیا ہے جس میں 6 امریکی فوجیوں سمیت 12 فوجی ہلاک، جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار میں طالبان نے امریکی قافلے پر بڑا حملہ کر دیا جس کے بعد 6 امریکی فوجیوں سمیت 12 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد امریکی اور افغان فوجیوں کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں پانچ سے چھ امریکی فوجیوں سمیت 6 افغان فوجی بھی ہلاک اور کئی امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں