افغانستان: کابل میں خودکش دھماکا، دو افغان فوجیوں سمیت 7 شہری شہید، 12 زخمی

کابل (نمائندہ ڈیلی اردو) افغان دارلحکومت کابل میں خودکش حملے میں دو اففان اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔

افغانستان کےدارالحکومت کابل میں خودکش حملے میں 2 افغان فوجیوں سمیت 7 شہری شہید جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔

ترجمان افغان وزارت داخلہ کے مطابق خودکش حملہ کابل میں ملٹری اکیڈمی کے قریب کیا گیا۔ دھماکے میں 2 فوجی اور 5 شہری شہید جبکہ 5 فوجیوں سمیت 12 شہری زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کی خاتون ترجمان مروی امینی کے مطابق خود کش حملے کے نیتجے میں عام شہریوں کا جانی نقصان ہوا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب افغان سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں مارشل فہیم یونیورسٹی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ترجمان افغان وزارت داخلہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں