ٹانک میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، دو بم برآمد

ڈی آئی خان (توقیر حسین زیدی) خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ٹانک کے علاقہ منزئی میں دہشت گردوں نے تخریب کاری کے لئے بارودی سرنگیں لگا رکھی تھی۔ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو بارودی سرنگیں برآمد کرکے ناکارہ بنا کر علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

ٹانک پولیس کے مطابق بارودی سرنگس پھٹنے علاقے میں بہت بڑی تباہی کا امکان تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انوسٹی گیشن امان اللہ اور ایس پی ایف آر پی سردار توحید خان گنڈہ پور جائے وقوعہ پہنچ گئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں