افغان طالبان سے عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا: امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہاہے کہ امریکہ نے افغانستان میں قیام امن کے لئے مذاکرات کے بعد طالبان کے ساتھ سات روزہ عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیاہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ افغان بحران کا واحد حل ایک سیاسی سمجھوتہ ہے اور اس ضمن میں پیش رفت ہوئی ہے۔

ادھر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی طالبان کے ساتھ امن مذاکرات میں ہونیوالی پیشرفت کو سراہا ہے۔

انہوں نے میونخ جاتے ہوئے اپنے ساتھ سفر کرنے والے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے مذاکرات جاری رکھنے کا اختیار دے دیا ہے اور ہمیں توقع ہے کہ ہم ایسے معاہدے پر پہنچ جائیں گے جو محض کاغذ کا ٹکڑا نہیں ہوگا بلکہ اس کے نتیجے میں تشدد میں واضح کمی آئے گی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں