صنعاء + ریاض (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) یمن میں ایک سعودی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جبکہ حوثی ملیشیا نے جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
BREAKING: Footage from @almasirah claims to show the moment the Saudi Tornado was shot down over Yemen last night. pic.twitter.com/xpTfgOG38x
— Conflict News (@Conflicts) February 15, 2020
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سعودی عرب کی قیادت یمنی حکومت کی مدد کرنے والے فوجی اتحاد کی جانب سے واقعے کو حادثہ قرار دیا گیا ہے۔
عسکری اتحاد کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز کو حادثہ شمالی صوبے الجوف میں پیش آیا جہاں عسکری اتحاد کی جانب سے یمنی افواج کو ایک آپریشن میں معاونت فراہم کی جارہی تھی۔
قيادة القوات المشتركة للتحالف "تحالف دعم الشرعية في اليمن": سقوط إحدى طائرات التحالف الجوية المقاتلة بمنطقة العمليات في محافظة (الجوف) اليمنية.https://t.co/WpwgloDBCq#واس_عام pic.twitter.com/0Jov60AAuI
— واس العام (@SPAregions) February 15, 2020
عسکری اتحاد کی جانب سے تباہ ہونے والے یورپی ساختہ ٹورناڈو جہاز کے عملے اور حادثے کی وجوہات کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔
دوسری جانب حوثیوں کی جانب سے دعوٰی کیا گیا ہے کہ جنگی جہاز کو انہوں نے جدید میزائل کے ذریعے گرایا ہے۔
حوثی باغیوں کی المسیرہ ٹی وی کے مطابق سعودی قیادت میں عسکری اتحادی کی بمباری سے متعدد شہری شہید ہوئے ہیں۔