افغانستان: ننگرہار میں امریکی ڈرون حملہ، 9 شہری شہید

کابل (ڈیلی اردو) جرمن نشریاتی ادارے ڈی پی اے کے مطابق افغان صوبے ننگرہار کے مقامی حکام نے بتایا ہے کہ ایک امریکی ڈرون حملے میں کم از کم 9 افغان شہریوں کی شہادت ہوئی ہے۔ یہ حملہ اس مشرقی صوبے کے علاقے کاکاراک میں کیا گیا۔

صوبائی گورنر کے ترجمان نے بھی اس حملے سے ہونے والی شہادتوں کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان کے مطابق حملے کا نشانہ وہ شہری بنے جو پکنک منانے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔

افغانستان کا صوبہ ننگرہار انتہائی کشیدگی اور انتشار کا شکار ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں