نیویارک + صنعاء (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یمن کے شمالی صوبے الجوف میں سعودی فضائی حملوں میں 31 شہری شہید جبکہ 12 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
یمن میں انسانی امور کے بارے میں اقوام متحدہ کے رابطہ کار Lise Grande نے ایک بیان میں کہا کہ حملوں میں کم از کم بارہ شہری زخمی بھی ہوئے۔ ادھر یمن میں سعودی عرب کی زیر کمان اتحادی فوج کا ایک جنگی طیارہ الجوف صوبے میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
https://twitter.com/HussainBukhaiti/status/1228834026250809345?s=19
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اتحادی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ سعودی لڑاکا طیارہ امدای مشن کے دوران گر کر تباہ ہوا۔
دوسری جانب گزشتہ روز حوثی ملیشیا نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے سعودی اتحاد کا لڑاکا طیارہ مارا گرایا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق طیارہ تباہ ہونے کے بعد الجوف میں سعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں 2 درجن سے زائد شہری مارے گئے۔