ڈی آئی خان (توقیر حسین زیدی) محکمہ انسداد دہشت گردی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران گزشتہ ماہ کھتی پولیس چیک پوسٹ پر راکٹ لانچرز اور دستی بموں سے حملے میں مطلوب دہشتگرد شوکت کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کائونٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور مقامی پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ ڈیرہ ٹائون کی حدود سے شوکت ولد امان اللہ سکنہ شیرو کہنہ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد پولیس کو 27 جنوری 2020 کو ڈیرہ درابن روڈ پر واقع کھتی پولیس چیک پوسٹ پر راکٹ لانچرز اور دستی بموں سے حملے میں مطلوب تھا۔