پاکستان بھارت کو شکست دے کر کبڈی کا عالمی چیمپئن بن گیا

لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان نے کبڈی ورلڈکپ میں بھارت کو شکست دے کر پہلی مرتبہ کبڈی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جانے والا کبڈی لمحہ بہ لمحہ سنسنی خیز رہا، تاہم فتح کا تاج پاکستان کے سر پر سج گیا۔

میچ کے پہلے ہاف میں بھارتی کھلاڑیوں نے بہترین داؤ پیج لگاتے ہوئے قومی ٹیم کے پہلوانوں کو قابو کیا اور پہلا ہاف اپنی برتری پر ختم کیا۔

دوسرے ہاف میں قومی پہلوانوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے بھارتی پہلوانوں کو ایک نہ چلنے دی۔

پہلے اپنے اوپر موجود 6 پوائنٹس کے خسارے کو ختم کیا اور پھر اس کے بعد بھارتی ٹیم پر برتری بھی حاصل کی۔

میچ کے اختتامی لمحات میں بھارتی ٹیم نے ایک پوائنٹ پر تنازع کھڑا کردیا۔

تاہم اعصاب شکن مقابلے میں قومی پہلوانوں نے روایتی حریف بھارت کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دے دی۔

اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان پہلی مرتبہ کبڈی کا عالمی چیمپئن بھی بن گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں