ایف اے ٹی ایف اجلاس: پاکستان کیلئے اچھی خبر کی امید

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا 6 روزہ اجلاس آج سے پیرس میں شروع ہوگا، پاکستانی وفد مذاکرات میں شرکت کےلیے پیرس پہنچ گیا۔ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے یا رکھنے کا فیصلہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ پاکستان کے لیے اچھی خبر کی امید ہے، ذرائع کے مطابق  ایف اے ٹی ایف کا پیرس میں 16 سے 21 فروری کو اجلاس ہوگا۔

پاکستانی وفد مذاکرات میں شرکت کیلئے آج روانہ ہوگیا ہے۔

پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن حماد اظہر کریں گے جبکہ وفد میں وزارت خارجہ اور داخلہ کے حکام شامل ہوں گے، وفد میں اسٹیٹ بینک اور ایف ایم یو کے حکام بھی شریک ہوں گے۔ 

پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے بھرپور اقدامات کیے ہیں ان اقدامات کی تفصیلات اجلاس میں پیش کی جائیں گی جس کے بعد ایف اے ٹی ایف پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار رکھنے یا نکالنے کے حوالے سے فیصلہ کرے گا، حکومتی  ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کیلئے اچھی خبر کی امید ہے۔

پاکستان نے پونے دو سال میں ٹھوس اقدامات کئے ہیںجس بارے پاکستان نے دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات سے ایف اے ٹی ایف کو آگاہ کردیا ہے کہ ٹیرر فناننسگ کے مقدمات میں 451 فیصد اضافہ ہوا اور ٹیرر فناننسگ پر گرفتاریوں میں 677 فیصد اضافہ ہوا، ٹیرر فناننسگ پر سزاوں میں 403 فیصد اضافہ ہواٹیرر فناننسگ کے مقدمات، گرفتاریوں اور سزاہوں میں یہ اضافہ پونے دو سال میں ہوا ہے۔ ٹیرر فناننسگ کے تحت 31 کروڑ 42 لاکھ روپے ریکور بھی کرلئے گئے۔ 

ٹیرر فناننسگ مقدمات کی تعداد بڑھ کر 827 ہوگئی جبکہ ٹیرر فناننسگ پر 1104 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ دہشتگردی کی فنانسگ پر 196 افراد کو سزا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا نے ٹیرر فناننسگ کے 387 مقدمات درج کئے گے۔پنجاب میں 307، سندھ 53 اور بلوچستان میں ٹیرر فناننسگ کے 80 مقدمات درج کئے گے۔ ایف آئی اے نے ٹیرر فناننسگ پر 9مقدمات درج کئے۔ خیبر پختونخوا میں ٹیرر فناننسگ پر 632 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پنجاب میں 361، سندھ 58 اور بلوچستان میں 49 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے نے ٹیرر فناننسگ پر 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں