ادیس ابابا (ڈیلی اردو/اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکی حکام ایران سے کسی بھی وقت بات چیت کرنے کے لئے تیار ہیں۔
برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق مائیک پومپیو گزشتہ روز سعودی عرب روانگی سے پہلے افریقی ملک ایتھوپیا کے دارلحکومت ادیس ابابا میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
امریکی وزیر خارجہ نے بتایا کہ بنیادی طور پر ایران کو اپنا طرز عمل تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، اس کے طرز عمل کو تبدیل کرنے کے لیے اس پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی مہم جاری ہے۔ ہمیں کسی قسم کی کوئی جلدی نہیں کیونکہ یہ صرف اقتصادی دباؤ کی مہم نہیں بلکہ سفارتکاری کے ذریعہ تنہائی بھی ہے۔