ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی اہم کارروئی، تحریک طالبان پاکستان کے دو اہم کمانڈر ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (توقیر حسین زیدی) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے رغزائے میں سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سجنا گروپ کے دو اہم کمانڈر ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا ٹانک کے علاقہ گومل کے گاؤں رغزائے میں خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن جاری تھا کہ اس دوران دشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) خان سجنا گروپ کے دو اہم کمانڈر ہلاک ہو گئے۔ ہلاک دشت گردوں کی شناخت انس عرف منیر اور بخت اللہ کے نام سے ہوئی۔

دونوں ہلاک دہشت گرد سیکورٹی اداروں پر حملوں سمیت بم دھماکوں میں ملوث تھے اور سکیورٹی فورسز و قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔ دونوں کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک منتقل کیا جا رہا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں