بھارت: شہریت کے نئے متنازعہ قانون کیخلاف احتجاجی مظاہرے، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے موقع پر دارالحکومت نئی دہلی میں شہریت کے نئے متنازعہ قانون کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہوگئے ہیں۔

اس مسلمان مخالف قانون کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں میں گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کشیدگی کی لپیٹ میں ہے جہاں آج امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارتی قیادت سے بات چیت کررہے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں