کینبرا (ڈیلی اردو) آسٹریلوی فوج پر نگاہ رکھنے والے ایک واچ ڈاگ نے بتایا ہے کہ ملکی افواج کی افغانستان میں تعیناتی کے دوران پچپن ایسی کارروائیوں کی تفتیش جاری ہے، جو ممکنہ طور پر جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتی ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی انسپکٹر جنرل کی سالانہ رپورٹ میں ایسے کئی واقعات کی نشاندہی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان وارداتوں میں مبینہ طور پر غیر قانونی ہلاکتیں بھی شامل ہیں۔ ایسے کئی واقعات کی چھان بین 2016 سے جاری ہے۔ جج پال بریریٹن اب تک تین سو سے زائد افراد کی گواہیاں سن چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وہ بطور جج اپنے فیصلے تک پہنچنے والے ہیں۔