امریکا، افغان طالبان امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے طالبان اور امریکا کے تاریخی امن معاہدے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کے درمیان ہوالے تاریخی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ امن اور مفاہمتی عمل کا آغاز ہے۔

ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان نے لکھا کہ ہمیشہ کہا کہ افغانستان کا امن مذاکرات سے ممکن ہے۔ افغان معاملے کےسیاسی حل پر زور دیا۔

دوسرے ٹویٹر پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو چاہیے کہ معاہدے کو خراب نہ کیا جائے، میری دعائیں افغان عوام کے ساتھ ہیں جنہوں نے گزشتہ 4 دہائیاں خونریزی کے دوران گزاریں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں