پشاور: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہائیکورٹ میں خصوصی مشقیں

پشاور (ڈیلی اردو) کیپٹل سٹی پو لیس پشاور نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور ہائیکورٹ خصوصی مشقیں کیں۔ گزشتہ روز کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور محمد علی گنڈا پور کی خصوصی ہدایت پر البرک ٹیم، آر آر ایف، ایس سی یو، اے ٹی ایس ٹیم، بی ڈی یو، سنیفر ڈاگز، لیڈیز پولیس اور ریسکیو 1122 کے جوانوں پر مشتمل ٹیموں نے ہائیکورٹ میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مشقیں کیں۔

موک ایکسرسائزز کے دوران ہائیکورٹ کی عمارتوں کا محاصرہ کرکے موجود لوگوں کو بحفاظت منتقل اور دہشتگردوں سے علاقہ کی صفائی کی مشق کی گئی۔ اسی طرح خصوصی طور پر ترتیب دئے گئے موک ایکسر سائزز میں زخمیوں کو بحفاظت قریبی ہسپتالوں کو پہنچانے کا عمل بھی دہریا گیا۔ایکسر سائزز میں سنائپر شوٹرز نے بھی حصہ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں