تہران (ڈیلی اردو) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے منظم تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام اور منظم تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مقیم مسلمانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور شدت پسند عناصر کو غالب نہ آنے دیں۔
Iran condemns the wave of organized violence against Indian Muslims.
For centuries, Iran has been a friend of India. We urge Indian authorities to ensure the wellbeing of ALL Indians & not let senseless thuggery prevail.
Path forward lies in peaceful dialogue and rule of law.
— Javad Zarif (@JZarif) March 2, 2020
ایرانی وزیر خارجہ نے بھارتی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ایران صدیوں سے بھارت کا دوست رہا ہے تاہم موجودہ صورتحال میں ایران تمام بھارتی شہریوں خصوصاً مسلمانوں کی سلامتی کی ضمانت کا مطالبہ کرتا ہے۔