جنیوا (ڈیلی اردو/اے ایف پی) اقوام متحدہ کے ایٹمی نگہداشت سے متعلق ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے افزودہ یورینیم کا ذخیرہ 5 گنا زیادہ کر لیا ہے۔
غیرملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایٹمی توانائی سے متعلق اقوام متحدہ کی عالمی ایٹمی ایجنسی نے رپورٹ میں کہا ایران نے 2015 کے ایٹمی معاہدے میں دی گئی اجازت سے پانچ گنا زیادی یورینیم افزودہ کی کی ہے جبکہ تہران کو 2015 کے ایٹمی معاہدے میں محدود یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔
آئی اے ای اے کے مطابق ایران نے زیادہ یورینیم افزودہ کر کے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
آئی اے ای اے حکام کا مزید کہنا تھا ایران کے ممکنہ طور پر مزید تین خفیہ ایٹمی کارخانے بھی ہیں اور تہران نے اس سے متعلق آئی اے ای اے کو نہیں بتایا۔