جنیوا + اسلام آباد (ڈیلی اردو) سوئٹزرلینڈ میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی، جبکہ بوسنیا میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
دوسری جانب کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سب سے زیادہ متاثر ملک چین کے صدر ژی جن پنگ نے جاپان کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔
کورونا وائرس سے مزید 30 افراد ہلاک ہونے سے مجموعی تعداد 3356 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 80 ہزار 710 افراد متاثر ہیں۔
کررونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی تعداد 80 تک پہنچ گئی ہے۔ اٹلی میں ایک سو سینتالیس، مریکہ میں بارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں، اور ایران میں ایک سو سات افراد اس وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
پاکستان میں کررونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔
ادھر سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے نئے کررونا وائرس کا شکار ہونے والے تین نئے کیسوں کی اطلاع دی ہے۔ اس کے بعد سعودی عرب میں کررونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔