سری لنکن بحریہ کا کولمبو کے قریب آپریشن، 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی منشیات پکڑلی

کولمبو (نمائندہ ڈیلی اردو) سری لنکا بحریہ کی جانب سے بڑی کارروائی کی گئی ہے۔ کولمبو کے مضافات کے قریبی سمندر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا ہے۔ جس میں تقریباَ 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر مالیت کی 880 پاؤنڈ ہیروئن اور 100 کلوگرام تقریباََ 220 پاؤنڈ منشیات قبضے میں لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی بحریہ کے ترجمان نے گزشتہ روز بتایا کہ سری لنکا کی سمندری حدود میں اب تک کی سب سے بڑی مقدار میں منشیات 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر مالیت کی ہیروئن اور کرسٹل میتھامفتیمین سے بھرے دو غیر ملکی ٹرالر پکڑے گئے۔

ترجمان ایسوتو سوریا بائندرہ نے بتایا کہ فوجیوں نے دونوں جہازوں سے 400 کلوگرام تقریبا 880 پاؤنڈ ہیروئن اور 100 کلوگرام تقریباََ 220 پاؤنڈ منشیات آئس برآمد کی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں