تاریخ میں پہلی بار خانہ کعبہ کو زائرین سے خالی کروا لیا گیا۔ مسجد نبوی اور جنت البقیع میں بھی زائرین کے جانے پر پابندی عائد

ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب میں کررونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر خانہ کعبہ کو زائرین سے خالی کروا لیا گیا۔ مطاف کے حصے میں صفائی کے بعد کررونا وائرس سے بچاو کے لئے اسپرے کیا جا رہا ہے۔

کررونا وائرس سے بچاو کیلئے مکہ مکرمہ میں داخلی اور خارجی زائرین کو عمرہ کی پابندی کے بعد خانہ کعبہ کو زائرین سے خالی کروا لیا گیا اور مطاف کو بند کر دیا گیا۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق مسجد نبوی میں روضہ رسولﷺ بھی عمرے پر پابندی کے عرصے کے دوران بند رہے گا جبکہ جنت البقیع بھی میں زائرین کے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ایک سعودی عہدیدار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مطاف خالی کروا کر گہرائی سے صفائی ایک عارضی اقدام ہے جس کی اس سے قبل کوئی مثال نہیں ملتی۔

سعودی احکام کے مطابق کررونا وائرس سے بچاو کیلئے بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں اسی لئے خانہ کعبہ کے مطاف کے حصے کو زائرین سے خالی کروایا گیا ہے تاکہ کررونا وائرس سے بچاو کیلئے سپرے کرنے کے علاوہ دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کی جاسکیں۔

جلد ہی مطاف کے حصے کو نمازیوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 4 مارچ کو سعودی عرب نے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے باعث عمرے کی ادائیگی عارضی طور پر معطل کردی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ‘کورونا وائرس کے حوالے سے نگرانی کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی تجاویز پر شہریوں اور مقیم افراد کے لیے عمرے کی ادائیگی کو عارضی طور پر معطل کیا گیا’۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں