افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا شروع

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا شروع ہوگیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق انخلا طالبان سے امن معاہدے کے تحت کیا جارہاہے۔

امریکی حکام نے خبر رساں ایجنسی کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا۔ طالبان سے امن معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں سیکڑوں امریکی فوجیوں نے انخلا شروع کردیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق افغانستان میں تعینات 13 ہزار امریکی فوجیوں میں سے کم از کم 8 ہزار 6 سو رہیں گے اور بقیہ انخلا کر جائیں گے۔

امن معاہدے کے تحت کم از کم نصف امریکی فوجی افغانستان سے نکل جائیں گے جبکہ افغان فوج کو تربیت دیں گے اور امریکی سفارتخانے کی سیکیورٹی سنبھالیں گے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں