اٹلی: کورونا وائرس سے متاثرہ پاکستانی شہری جاں بحق

اسلام آباد (ڈیلی اردو) اٹلی میں کورونا وائرس سے متاثر ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امتیاز احمد کا انتقال میلان سے 100 کلومیٹر دور بریسیا میں ہوا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ‎اٹلی میں پاکستانی قونصلیٹ متاثرہ خاندان اور اطالوی انتظامیہ سے رابطے میں ہے۔

خیال رہے کہ اٹلی ہلاکتوں کے اعتبار سے یورپ کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ اٹلی کورونا کے سبب پورے ملک میں لاک ڈاؤن کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے، ملک بھر میں نقل و حرکت، اجتماعات، شادی سمیت دیگر تقریبات پر پابندی ہے۔ تمام ریسٹورنٹس کو شام 6 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اٹلی میں اب تک 10,149 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 631 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں